ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میرے لئے نہ کریں کوئی خاص انتظام:یوگی

میرے لئے نہ کریں کوئی خاص انتظام:یوگی

Sun, 04 Jun 2017 11:55:33    S.O. News Service

لکھنؤ،3؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دلتوں کی بستی میں صابن اورشیمپوتقسیم کیے جانے کے معاملہ پرنشانہ پرآئے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام سے کہا ہے کہ ان کی ریاست کے مختلف حصوں میں سفر کے دوران کوئی خاص انتظام نہیں کیا جائے۔واضح ہوکہ دلتوں کی بستی میں شیمپواورصابن تقسیم کیے گئے تھے اورانہیں نہادھوکروزیراعلیٰ سے ملنے کے لیے مجبورکرنے کی خبریں آئی تھیں جس کے بعدبی جے پی پردلت مخالف ذہنیت سے لبریزہونے کاالزام لگاتھا۔اسی ڈیمیچ کنٹرول کے لیے وزیراعلیٰ نے حکام کوہدایت دی کہ سفر، معائنہ اور دیگر پروگراموں کے دوران میرے لئے کوئی خاص انتظام نہیں کیاجاناچاہئے ۔ہم زمین پربیٹھنے والے لوگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے عوام کا احترام وزیراعلیٰ کااحترام ہے۔وزیراعلیٰ کے حالیہ دیوریادورے کو لے کر کافی تنازعہ ہوا تھا۔یوگی بی ایس ایف کے شہید ہیڈ کانسٹیبل کے گھرگئے تھے۔وزیراعلیٰ کی آمدسے پہلے گھر میں وڈو AC، سوفا اور قالین بچھائے جانے کی خبر سرخیاں بنی تھیں۔کشی نگر سے بھی خبر آئی کہ انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے دورے سے پہلے مسہر کمیونٹی کے لوگوں کو صابن اور شیمپو بانٹے تھے اور وزیراعلیٰ سے ملنے کے لئے ان سے نہا دھوکر آنے کے لئے کہاتھا۔


Share: